۔۔۔
وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے ساحلی بستی سربندن میں تعلیمی سہولیات فراہمی کیلئے پندرہ ملین کی اضافی فنڈز فراہمی کے اجکامات جاری کردیے ہیں وزیراعلی بلوچستان نے گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول کی اپ گریڈیشن کے بعد بلڈنگ اسٹرکچر کے تعمیراتی کام معاِنے کے موقع پر ایکسئن سی اینڈڈبلیو بلڈنگ سیکشن انجینئر محمد اکرم بلوچ کی جانب سے دی گئ بریفنگ کے تعمیراتی کام کے مختلف سیکشن معاِئنے کے موقع پر اطمینان کا اظہار کیا وزیراعلی کو دورے کے موقع پر ایکسِِن سی اینڈ ڈبلیو نے بتایا کہ ٣٣۔۴ ملین کی لاگت سے بلڈنگ اسٹرکچر کا ٦۵ فییصد تعمیراتی کام مقررہ مدت سے قبل مکمل کرلیا گیا ہے منصوبے کی تکمیل کیلئے مزید فنڈز کی ضرورت ہے وزیراعلی نے ایڈیشنل سیکرٹری ترقیات کو تعلیمی سہولیات فراہمی کیلئے فوری طور پرمطلوبہ فنڈز فراہمی گرلز ہائرسکینڈری اسکول میں اضافی کمروں کی تعمیر آڈیٹوریم اور فٹسال اسٹیڈیم تعمیر کیلئے ورکنگ پیپر تیار کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔وزیراعلی بلوچستان کے سربندن دورے کے موقع پر صوبائ وزیر پی ایچ ای نورمحمد دمڑ۔صوبائ مشیر فشریز۔حاجی اکبر آسکانی ۔پارلیمانی سیکرٹری برائےمذہبی امور ایم پی اے عبدالرشید ۔سابق نگران صوبائ وزیر میر نوید کلمتی ۔ڈی جی بی سی ڈی اے پاپر خان ۔۔سیکریٹری سی اینڈڈبلیو غلام علی بلوچ ۔سیکریٹری ہائر کالچز اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن محمد ہاشم غلزئ کے علاوہ دیگر محکموں کے سیکرٹریز کمشنر مکران اور ڈہٹی کمشنر گوادر میجر ریٹائر ڈ عبدالکبیر زرکون بھی موجود تھے وزیر اعلی نے دورے کے موقع پر ڈی سی گوادر کو علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بہتر طریقے سے مانیٹر نگ پر کارکردگی کو سراہا اور سربندن کے عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے احکامات بھی جاری کیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *